پٹرول کی قیمت میں عوام کو کتنا بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پاکستانی عوام کو بھی یکم دسمبر سے تیل کی مد میں بڑا ریلیف ملنے جا رہا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ اوپیک پلس کا اجلاس بتایا جارہا ہے جس میں روس اور سعودی عرب 2024 کے اوائل میں رضاکارانہ طور پر تیل کی سپلائی میں کٹوتی کا اعلان کرسکتے ہیں، اجلاس میں تیل کی پیداوار مزید کم کرنے کے منصوبوں پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

اللہ کا شکر ہے میرے ساتھ انصاف ہوا، نواز شریف

اس تمام منظر نامے کا اثر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر پڑا اور قیمتیں کم ہوگئیں۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستان کو بھی پہنچنے کا امکان ہے، یکم دسمبر کو ممکنہ طور پر پاکستانیوں کو ایک بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

یہ ریلیف کتنا بڑا ہوگا تاحال اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اور ریلیف کی منظوری بھی نگراں حکومت کی جانب سے ہی دی جائے گی۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ ریلیف 18 سے 20 روپے تک کا ہوسکتا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔

عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ریلیف دینا ہے اس کا فیصلہ 30 نومبر کے آخری لمحات میں کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت 30 نومبر کی رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، اگر قیمتیں تبدیل ہوئیں تو ان کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔

Related Posts