ایشیا کپ کی میزبانی، امارات کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: امارات کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ایشیا کپ یو اے ای میں کرانے کی پیشکش کردی۔

امارات بورڈ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امارات بورڈ نے جے شاہ کو ایشیا کپ یو اے ای میں کرانے کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق اماراتی بورڈ حکام نے مؤقف اپنایا کے بھارت کے لئے یو اے ای بہترین وینیو ہے، ابوظہبی اور شارجہ ایشیا کپ کے لئے موزوں ہیں، پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر اے سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز پر پیش رفت نہ ہوسکی

خیال رہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات یا سری لنکا ہو سکتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا۔

Related Posts