اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی غیرت کے نام پر قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی غیرت کے نام پر قتل
اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی غیرت کے نام پر قتل

اسلام آباد: تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمریاں میں نامعلوم افراد نے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتول لڑکی کراچی میں مقیم تھی جہاں سے مقتول نثار اسے بھگا کر لایا اور شادی کرلی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول نثار اور اسکی بیوی کو رات گے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آرٹسٹک ملینرز کیس، جاں بحق خاتون سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔کراچی پولیس

پولیس کا واقعے کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ مقتولین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے اور اِن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آرٹسٹک ملینرز ریپ کیس، نجی کمپنی کی ملازم خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

دوسری جانب کراچی پولیس کا نجی کمپنی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کے متعلق کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

Related Posts