پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کی تصویر پر دلچسپ اور محبت بھرے کمنٹ سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
حرا مانی نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مہوش حیات کی دلکش تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، “اگر میں لڑکا ہوتی تو مہوش میری بیوی ہوتی۔”
حرا مانی کے اس منفرد اور دوستانہ انداز پر مہوش حیات نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا، “You’re making me blush” یعنی “تم مجھے شرما رہی ہو”۔
دونوں اداکاراؤں کے درمیان ہونے والی اس ہلکی پھلکی گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں دونوں اداکاراؤں کی دوستی اور خوبصورت تعلق کو سراہا۔
مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور حرا مانی و مہوش حیات کی دوستانہ کیمسٹری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








