اداکارہ حرا مانی روس کے کھلاڑی خبیب کے ناقابلِ شکست آخری مقابلے سے متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ حرا مانی روس کے کھلاڑی خبیب کے ناقابلِ شکست آخری مقابلے سے متاثر
اداکارہ حرا مانی روس کے کھلاڑی خبیب کے ناقابلِ شکست آخری مقابلے سے متاثر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے مکس مارشل آرٹسٹ (ایم ایم اے) فائٹرخبیب نرماگو میڈوو کے آخری ناقابلِ شکست مقابلے اور جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے جو انہوں نے امریکی چیلنجر جسٹن گیتھج کے خلاف حاصل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ حرا مانی نے خبیب  کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور روسی فائٹر کی طرف سے ناقابلِ شکست رہنے کے ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک اور پوسٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خبیب کو عقاب قرار دیا اور بتایا کہ خبیب نے 29، 0 کے فرق سے ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

مکسڈ مارشل آرٹسٹ خبیب کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی آخری فائٹ کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ اداکارہ حرا مانی بھی روسی فائٹر کے آخری مقابلے سے متاثر نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی میں مزاحمت، معروف قوال شیر میانداد اور بیٹا زخمی

Related Posts