(نیکسٹ کوئسچن پلیز،میں جواب نہیں دوں گا)حسن علی غصےمیں آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 7 ویں سیزن کی ڈارفٹنگ کےدوران فاسٹ بالراورصحافی میں تلخ کلامی ہوگئی،جسے ختم کرنےکیلئے وہاں موجود لوگوں کو بیچ میں کودناپڑا۔

تقریب کےبعد پریس کانفرنس کےدوران جب قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی سے صحافی نے سوال کرناچاہاتوحسن علی نے(نیکسٹ کوئسچن پلیز،میں آپ کےسوال کا جواب نہیں دیناچاہتا) کہہ کراسے چپ کرانا چاہا،جس پر صحافی نےکہاایسا نہیں ہوتا اگر میں سوال کرناچاہارہاہوں توآپ ناراض کیوں ہورہےہیں؟

صحافی کے سوال پر حسن علی کچھ دیر تک توخاموش رہےلیکن اگلے ہی لمحےانہوں نے صحافی سے مخاطب ہو کر کہا کہ پہلے آپ ٹوئیٹر پر اچھی اچھی باتیں لکھیں پھرہم آپ کو جواب بھی دینگے،جس پر صحافی نے کہا کہ آپ میرے پرانے کیے گئے ٹویٹ پرغصہ ہیں جس پر حسن علی نے کہاکہ (ہاں!کسی کےساتھ پرسنل نہیں ہوناچاہئے)۔

دونوں کی تلخ کلامی کے بعد آخرمیں حسن علی نے صحافی کویہ کہہ کرچپ کرادیاکہ (پی سی بی ) توآپ کوروک نہیں سکتا لیکن ہمارے پاس اپنے رائٹس موجودہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیاپر ایک صارف نےدونوں کی تلخ کلامی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئےلکھاکہ ہمیشہ حسن علی ہی کیوں؟اگروہ ذاتی سوالات کاجواب نہیں دیناچاہتےتوانہیں کیوں مجبورکیاجارہاہے؟اس لیے انہیں نشانہ بنانابندکریں کیوں کہ حسن علی کوکسی سےمعافی مانگنےکی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی متنازع ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

یادرہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالر حسن علی اکثرسوشل میڈیاپر اپنی ویڈیوزشیئرکرتےرہتےہیں جس پر صارفین کوان پر تبصرےکاموقع ملتارہتاہے۔

Related Posts