سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے پر تنقید، حسن علی کا ردِ عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے پر تنقید، حسن علی کا ردِ عمل سامنے آگیا
سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے پر تنقید، حسن علی کا ردِ عمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹر کا کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کا جذباتی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فاسٹ بالر حسن علی نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ میری کارکردگی شائقینِ کرکٹ کی توقعات کے مطابق نہیں رہی جس پر آپ سب مایوسی کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا نے باب وولمر کے مسلمان ہونے پر میرا بیان بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔انضمام

ٹی 20ورلڈکپ کافائنل، شعیب اخترآسٹریلیاکے بالمقابل نیوزی لینڈکے حامی نکلے

ٹوئٹر پیغام میں حسن علی نے کہا کہ مجھے آپ سب سے زیادہ مایوسی اور افسردگی ہے تاہم میں کہوں گا کہ مجھ سے وابستہ توقعات تبدیل نہ کی جائیں۔ میں جہاں تک ممکن ہوسکے، کرکٹ کی خدمت کروں گا۔

پیغام میں حسن علی نے کہا کہ میں کرکٹ کے میدان میں ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے سخت محنت کررہا ہوں اوراللہ کا شکر ہے کہ یہ صورتحال مجھے اور بھی مضبوط بنا چکی ہے۔

حسن علی نے شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے پیغامات، ٹویٹس، فان کالز اور دعائیں کیں، اس کیلئے پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔مجھے ان سب کی ضرورت ہے۔

آج سے 3 روز قبل سیمی فائنل کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی نے استاد امانت علی خان کا گایا ہوا قومی نغمہ اے میرے پیارے وطن بھی شیئر کیا جس میں وطن کیلئے مر مٹنے کا جوش و جذبہ نظر آتا ہے۔ 

Related Posts