پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں ایک تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوا تاہم چاندی کی قدر مستحکم رہی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 13 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 836 کا ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار میں 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 771 روپے اضافے 3 لاکھ 77 ہزار 946 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی بازار میں چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں جہاں ایک تولہ چاندی 6 ہزار 532 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 183 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








