اسد عمر کا پشاور میوزیم کا دورہ، صوبائی حکومت کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد عمر کا پشاور میوزیم کا دورہ، صوبائی حکومت کو خراجِ تحسین
اسد عمر کا پشاور میوزیم کا دورہ، صوبائی حکومت کو خراجِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے پشاور میوزیم کا دورہ کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے پشاور میوزیم اور سیٹھی ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسد عمر کی لانگ مارچ پر تشدد کی دھمکی، پی ایف یو جے کی مذمت

اگر ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے خطے کی متنوع ثقافت اور میوزیم کی بحالی کیلئے قابلِ تحسین اقدامات اٹھائے ہیں۔

اس موقعے پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خیبر پختونخوا حکومت کے ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسد عمرنے کہا کہ پنجاب کی 52فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی، جبکہ پاکستان بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

 ٹوئٹر پر 10 روز قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں شہریوں کو ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ سندھ میں 40فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Related Posts