ترقی آگے بڑھنے میں ہے، خوشگوار باتیں سوچئے۔ہانیہ عامر کا ناقدین کو جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقی آگے بڑھنے میں ہے، خوشگوار باتیں سوچئے۔ہانیہ عامر کا ناقدین کو جواب
ترقی آگے بڑھنے میں ہے، خوشگوار باتیں سوچئے۔ہانیہ عامر کا ناقدین کو جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی آگے بڑھنے میں ہے، اس لیے خوشگوار باتیں سوچیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سابق ممکنہ شریکِ حیات عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ آگے بڑھنے اور ماضی کے معاملات چھوڑ دینے میں ہی ترقی و پختگی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم انتقال کر گئیں

نیٹ فلکس سیریز منی ہائسٹ کی بے مثال مقبولیت کا راز سامنے آگیا

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دوستوں کے ہمراہ شرکت کرنے پر نہ صرف سوشل میڈیا پر تنقید سہی بلکہ ان کے درجنوں میمز بنا کر بھرپور مذاق بھی اڑایا گیا جس کا اداکارہ کی طرف سے خوبصورت جواب سامنے آیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ ترقی و پختگی آگے بڑھنے میں ہے، اپنی دماغی صحت کو ترجیح اور جو چیزیں آپ کو خوش رکھتی ہیں، ان پر دھیان دیجئے، دل میں موجود نفرت آپ کو کمزور کرسکتی ہے۔

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ زندگی بڑی مختصر ہے اس لیے جیو اور جینے دو کے فلسفے پر عمل کریں۔ ماضی کی بری باتیں یاد رکھنے کا وقت نہیں۔ تلخ یادیں بھلا دیں، دماغ میں ایک بھی برا خیال نہیں ہونا چاہئے۔

ناقدین پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ اپنی زندگی میں اپنی مرضی کے انتخاب پر اجنبیوں کے سوالوں کے جواب مت دیں، نہ ہی کوئی وضاحت کریں۔ اپنے آپ کو اوپر اٹھائیں، ہاتھ جھاڑیں اور ترقی کے راستے پر آگے بڑھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور میمز کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ ہر شخص جو میرا یہ پیغام پڑھ رہا ہے، وہ ترقی کرے اور بغیر کوئی کوشش کیے خوبصورتی اور وقار کے ساتھ آگے بڑھ جائے۔ 

 

Related Posts