نیٹ فلکس سیریز منی ہائسٹ کی بے مثال مقبولیت کا راز سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس سیریز منی ہیسٹ کی بے مثال مقبولیت کا راز سامنے آگیا
نیٹ فلکس سیریز منی ہیسٹ کی بے مثال مقبولیت کا راز سامنے آگیا

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی کرائم تھرلر سیریز منی ہائسٹ کی بے مثال مقبولیت کا راز سامنے آگیا جس کا آخری سیزن رواں ہفتے کو جمعے کے روز سے نشر کیا جائے گا۔

اپنے پہلے ہی سیزن سے مقبولیت حاصل کرنے والی سیریز منی ہائسٹ نے عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کیے رکھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تمام پلیٹ فارمز پر دنیا کا مقبول ترین سلسلہ بن گیا۔

قسطوں کے منفرد نام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 25نومبر کو منی ہائسٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے نیٹ فلکس سیریز کی مختلف اقساط کے منفرد نام سامنے آئے جو ہسپانوی (اسپینش) سے ترجمہ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یمنیٰ زیدی کی انٹری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کو چار چاند لگا دئیے

نیٹ فلکس پر فرانسیسی مزاحیہ کامیڈی سیریز شروع، دلچسپ کیا ہے؟

چھٹی قسط کا نام والوز سے فرار، 7ویں کا خواہش مندانہ سوچ بچار، 8ویں خوبصورتی کا نظریہ، 9ویں پلو ٹاک جبکہ دسویں کا نام خاندانی روایت رکھا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ منی ہائسٹ کی ہر قسط کو کسی نہ کسی مقصد کے پیشِ نظر تحریر کیا گیا۔ 

کیا رفائل ہائسٹ کا حصہ ہوگا؟

اسپین کے بینک میں پروفیسر کی ٹیم پھنس چکی ہے اور رفائل وائلڈ کارڈ پر ہے جس کی مدد سے پروفیسر اور عملہ بینک سے نکلنے کا کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

کیا کاسٹ کے تمام فنکار واپس آئیں گے؟

سوال یہ ہے کہ کیا منی ہائسٹ کے گزشتہ سیزن میں جو فنکار شامل تھے، وہ نئے سیزن کا حصہ بنیں گے؟ تو زیادہ تر کردار اور اداکار کہانی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کیلئے واپس ضرور آئیں گے۔ 

منی ہائسٹ کا چھٹا سیزن ہوگا؟

مختلف انٹرویوز کے دوران منی ہائسٹ کے تخلیق کار نے بتایا ہے کہ یہ سیریز اختتام پذیر ہونے والی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ منی ہائسٹ کا کورین ورژن جلد ہی شوٹنگ شروع کرنے والا ہے۔ 

نیٹ فلکس پر برلن کی اپنی سیریز

اسٹریمنگ سروس پر برلن کے کردار کی تخلیق پہلے ہی جاری و ساری ہے۔ نیٹ فلکس نے اسپن آف پراجیکٹ کی تخلیق کی ہدایت کردی ہے جس میں اداکار پیڈرو الونسو برلن کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ 

Related Posts