اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادی مارچ پر 10 کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez sheikh ECC meeting
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادی مارچ پر 10 کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادی مارچ پر 10 کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دیدی ،10 میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینر مالکان کو ادا کئے جائیں گے۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ پر آنے والے 10کروڑ روپے اخراجات کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق دس کروڑ روپے میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینرز مالکان کو ادا کئے جائیں گے۔

ای سی سی نے ہدایت کی کہ دھرنے اور لانگ مارچ کے اخراجات کے حوالے سے مستقل حل نکالا جائے، ہر مرتبہ کنٹینرز مالکان کو بلا وجہ کروڑوں روپے نہیں دے سکتے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے حکومت کو کنٹینرز خود خریدنے کی تجویز دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کو فعال کرنے سے معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ،میاں زاہد حسین

یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 6ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔بنولا پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کی سمری پر اصولی اتفاق کیا گیا ۔

سیکرٹری خزانہ آئندہ اجلاس میں سیلز ٹیکس چھوٹ پر رپورٹ پیش کریں گے، بنولا پر سیلز ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Related Posts