حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto
bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے یہ کہتے ہوئے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں موجودہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے ، بلاول زرداری کے بقول حکومت کے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اہلیت نہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت ملک کو معاشی بدحالی کی طرف لے جارہی ہے، بلاول بھٹوزرداری

انہوں نے کوئٹہ کی مقامی قیادت کا خیرمقدم کیا جنہوں نے تقریب میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،کوئٹہ کی کونسل کے صدر نورالدین کاکڑ اور ان کے ساتھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

Related Posts