وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں جم اسٹون سٹی کے قیام کا منصوبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt planning to set up Gemstone City in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں جم اسٹون سٹی کے قیام کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے جواہرات اور معدنیات کے شعبے کی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ون ونڈو سہولت قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک جامع روڈ میپ وضع کرنے کیلئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جواہرات اور معدنیات کے شعبے کی ترقی سے نہ صرف ملازمت کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے بلکہ برآمدات میں اضافے میں بھی مدد ملے گی۔

اجلاس میں قیمتی جواہرات کے ذخائر ، تحقیق کے انعقاد ، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین اس سلسلے میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم جعلی اسناد پر بھرتی کیے گئے 262 پائلٹس کے احتساب کیلئے قابلِ تعریف قرار

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جم اسٹون سٹی کے قیام کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

Related Posts