عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا، غلام سرور خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Search Results Web results Ghulam Sarwar chair a meeting with senior officers
نوازشریف کی رہائی سے متعلق بیان پر وفاقی وزیرچوہدری غلام سرورکونوٹس جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ،اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مڈل مین کے کردار کو محدود کرنا ہو گا۔

مولانا کے پلان بی سے حکومت کو خطرہ نہیں جس طرح پلان اے فلاپ شو ثابت ہوا اسی طرح پلان بی کیا بلکہ سی بھی فلاپ ہوگا ،ہمیں مینڈیٹ مولانا نے نہیں بلکہ عوام نے دیا ہے۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،خرم شیر زمان

بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے خلاف کمر کس لی اور اس سلسلے مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کیئے جا رہے ہیں، مہنگائی میں کمی کے لیے حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ مڈل مین کو نکیل ڈالی جائے تا کہ مہنگائی کم ہو سکے۔

ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مڈل مین کے کردار کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کاشتکاروں اور صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہمیں مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں ان عناصر کو بے نقاب کرنا ہے جو گراں فروشی میں ملوث ہیں اور قیمتوں پر منفی طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کا جن قابومیں نہ آسکا،مہنگائی کی اوسط شرح 22 فیصد سے تجاوز کر گئی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کے پلان بی سے حکومت کو خطرہ نہیں جس طرح پلان اے فلاپ شو ثابت ہوا اسی طرح پلان بی کیا بلکہ سی بھی فلاپ ہوگا ،موجودہ حکومت کو مینڈیٹ عوام نے دیا ہے مولانا فضل الرحمن نے نہیں دیا ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت کا فوکس عام آدمی کے مسائل ہیں ۔

ملک کو جس دلدل میں یہ چھوڑ گے تھے ہم نے کافی حد تک معاشی صورتحال کو سنبھالادیا ہے ،مہنگائی کا جن بھی مڈل مین کے کردار کی وجہ سے بوتل سے نکلا ہے جسے دوبارہ بوتل میں بند کر دیا جائیگا ۔

Related Posts