بھارت کے 58سالہ فنکار گووندا اداکاری کا کام دینے پر بالی ووڈ کے شکرگزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے 58سالہ فنکار گووندا اداکاری کا کام دینے پر بالی ووڈ کے شکرگزار
بھارت کے 58سالہ فنکار گووندا اداکاری کا کام دینے پر بالی ووڈ کے شکرگزار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کے 58 سالہ مزاحیہ فنکار گووندا نے اداکاری کا کام دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اپنے اہلِ خانہ کی خدمت کرنے کیلئے معاونت فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 35سال قبل 1986ء میں اداکاری کا آغاز کرنے والے مزاحیہ فنکار گووندا نے اپنے کیرئیر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شکر ادا کرنا چاہئے کہ گزشتہ 35سال میں کوئی بھی چیز میرا کردار اور نام خراب نہیں کر پائی۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم سعید نے فواد خان کے ہمراہ ویب سیریز میں اداکاری پر خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا صارفین کی ڈرامہ سیریل “قصہ مہربانو کا”پر تنقیدؓ

اپنے کیرئیر کے متعلق اداکار گووندا نے کہا کہ یہ کافی دلچسپ رہا جس سے مجھے اپنے خاندان کی خدمت میں مدد ملی۔ میں فلم سازی کو اپنا نیا نام دے سکتا ہوں اور شکر گزار ہوں کہ انڈسٹری میں نئے ستاروں، پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کو لایا۔

اپنے لائے ہوئے ستاروں کے کام کو بہت اچھا قرار دیتے ہوئے گووندا نے کہا کہ میں نے اپنا پلیٹ فارم گووندا رائلز بنانے کا سودچا ہے۔ جو لوگ گووندا کے گانے دیکھنا چاہیں، وہ اس کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔ میں نے تقریباً 150گانے لکھے ہیں۔

کولی نمبر 1، پارٹنر، بھاگم بھاگ، بڑے میاں چھوٹے میاں اور دیگر متعدد فلموں میں اداکاری کرنے والے گووندا نے کہا کہ میں خود بھی گانے گانا اور ان پر پرفارمنس دینا چاہتا ہوں جس کیلئے فلمسازوں کی طرف سے آنے والی کچھ بڑی تجاویز کا انتظار ہے۔ 

Related Posts