کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صرافہ بازار میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، آج فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر برقرار رہا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا۔
عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی صرافہ بازار میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
یاد رہے کہ گزشہ روز عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر میں 116 ڈالر ڈالر کی کمی دیکھی گئی تھی۔
مقامی بازار میں ایک تولہ سونا کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔