کراچی میں واٹر ٹینکر ایک اور شہری کی جان لے گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ایکسپریس)

کراچی کے علاقے سعید آباد بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 8 ای میں پانی کے ٹینکر نے بزرگ شہری کو کچل ڈالا، مقتول کی شناخت عارف خان کے نام سے ہوئی ہے۔

سعید آباد بلدیہ سیکٹر 8 ای میں گھر سے نماز پڑھنے کے لیے جانے والے 75 سالہ بزرگ خونی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سعید آباد کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد عوام بھپر گئی اور ٹینکر کو جلانے کی کوشش کرنے لگے تاہم پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

حادثے کے بعد ٹینکر ڈارئیور فرار ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کا پتہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

Related Posts