بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، پہلگام حملے میں ہلاک قرار دیے گئے افراد درحقیقت زندہ اور محفوظ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے ایک بھارتی نیول افسر اور ان کی اہلیہ کی جو تصاویر اور ویڈیوز چلائی جا رہی تھیں وہ مکمل طور پر جعلی ثابت ہوئیں۔ یہ تصاویر دراصل ایک زندہ بھارتی جوڑے کی تھیں جنہیں جھوٹے دعوؤں کے تحت مرنے والا قرار دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مذکورہ جوڑا نہ صرف زندہ دکھائی دیتا ہے بلکہ خاتون کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے: “ہم زندہ ہیں، ہمیں معلوم نہیں کیوں ہماری تصویریں بھارتی میڈیا پر دکھائی جا رہی ہیں۔”
The people who were declared de@d in the Pahalgam attack by the Indian media to garner TRP & spread h@tred are alive
By spreading lies, fake news & hatred they are fuelling communal tension Between Hindu-Muslim & manipulating public opinion for ratings#PahalgamTerroristAttack pic.twitter.com/6O5k2tbT9e
— Razia Masood رضــــیہ (@Razia_Masood) April 24, 2025
متاثرہ جوڑے نے بتایا کہ ان کی تصاویر ایک نیول افسر اور اس کی بیوی کے طور پر نشر کی جا رہی تھیں، جو ان کے لیے نہایت پریشان کن ہے۔ اس جعلی خبر نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔
جوڑے نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ ان تمام اخبارات اور نیوز چینلز کے خلاف کارروائی کریں جو جھوٹے اور گمراہ کن مواد کو بغیر تحقیق نشر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تصاویر کا غلط استعمال نہ صرف ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اخلاقی طور پر بھی ایک ناقابل معافی عمل ہے۔
دوسری جانب سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا، اسی طرح دیگر مبینہ متاثرین بھی بعد میں زندہ نکل سکتے ہیں۔ ماہرین نے اس پورے واقعے کو بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی ایک منصوبہ بندی شدہ ڈرامہ بازی قرار دیا جس کا پردہ فاش ہونا اب شروع ہو چکا ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارتی میڈیا میں جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنا ایک منظم مہم کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کا مقصد نہ صرف کشیدگی کو ہوا دینا ہے بلکہ سیاسی فوائد حاصل کرنا بھی ہو سکتا ہے۔