ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے جس سے 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 27 ہزار کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 1تولہ سونے کی قیمت میں آج 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 786روپے کا اضافہ نوٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 35 ہزار 931 روپے کا ہوگیا۔
تاہم چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 76 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 215 روپے کی ہوگئی جبکہ 24قیراط کی حامل 10 گرام چاندی کی قیمت 65روپے کی کمی سے 5 ہزار 328 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی بیشی دیکھی گئی۔ سونے کی قیمت 10ڈالرز کے اضافے سے 4 ہزار 50 ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0اعشاریہ 76ڈالرز کی کمی سے 57اعشاریہ 36ڈالرز ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








