پشاور کے شہریوں کے لیے اہم اطلاع، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
سوئی ناردرن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق گیس پائپ لائن پر ضروری کام کے باعث پشاور کے بعض علاقوں میں گیس سپلائی متاثر رہے گی۔
نوٹس کے مطابق باڑہ روڈ، رنگ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی جمعرات 24 اگست کی رات 8 بج کر 30 منٹ سے جمعہ 25 اگست کی صبح 5 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی۔
سوئی ناردرن نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس بندش کے دوران پہلے سے ضروری انتظامات مکمل کرلیں اور گیس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔
کمپنی کے مطابق پائپ لائن کا کام مکمل ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








