لاہور، خاتون کو ماموں بن کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ ساتھیوں سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اجتماعی زیادتی
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے قریب خاتون کو ماموں بن کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے مضافاتی گاؤں روڑا میں 3 ملزمان افضال، امانت اور ذوالفقار کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کو چوکی لکھو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افضال نے متاثرہ خاتون کو ماموں بن کر گھر سے باہر بلا لیا، جب خاتون گھر سے باہر نکلی تو ملزم افضال اسے قریبی کھیت میں لے گیا اور اپنے چھپے ہوئے ساتھیوں امانت اور ذوالفقار کی مدد سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

تینوں ملزمان نے خاتون سے قریبی کھیت میں اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ متعلقہ دفعات کے ساتھ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ شرمناک ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔

 

Related Posts