ریڈ بال کرکٹ کا مستقبل،ڈیوڈ وارنر فکر مندہوگئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ریڈ بال کرکٹ کا مستقبل،ڈیوڈ وارنر فکر مندہوگئے
ریڈ بال کرکٹ کا مستقبل،ڈیوڈ وارنر فکر مندہوگئے

سڈنی:آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ عالمی کرکٹ کے افق پر اب بہت سی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلی جا رہی ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلین کرکٹ کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں تھوڑا سا خوف ہے کہ اگلے 5 یا 10 سالوں میں کیا ہونے والا ہے اور کرکٹ حقیقت میں کس طرف جا رہی ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں لیگز کا سیلاب ٹیسٹ کرکٹ کو بہا کر لے جائے گا، کھلاڑیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب کے آگے بند باندھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان لڑکوں کو پسند کروں گا جو حقیقت میں ریڈ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں کیونکہ یہی کرکٹ کی اصل میراث ہے۔

مزید پڑھیں:میری فٹنس 25 سال کے کھلاڑی سے زیادہ اچھی ہے، شعیب ملک نے ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتادی

وارنر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ میں لیگز کی بھرمار سے حقیقی کرکٹ کو سخت خطرہ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کرکٹ کے اصل حسن ریڈ بال کرکٹ کی بقا کے لیے کام کیا جائے۔

Related Posts