پنک بس سروس 7فروری تک مفت سروس فراہم کریگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنک بس سروس 7فروری تک مفت سروس فراہم کریگی
پنک بس سروس 7فروری تک مفت سروس فراہم کریگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: خواتین کے لئے متعارف کرائی گئی پنک بس سروس 7 فروری تک مفت خدمات فراہم کرے گی، کراچی کی خواتین اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور ماڈل کالونی، ملیر سے ٹاور بذریعہ شارع فیصل مفت سواری حاصل کر سکتی ہیں۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بدھ کو فریئر ہال میں پنک بس سروس کا افتتاح کیا۔

سندھ حکومت کے مطابق، پنک بس سروس کالج اور یونیورسٹی کی طالبات اور دفتر جانے والی خواتین کو بہترین سہولت فراہم کریگی کیونکہ اس کا کرایہ صرف 50 روپے ہے۔

پنک بس سروس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق نے بتایا کہ خواتین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بس کے اندر کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں خواتین کنڈکٹر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ

اب تک آٹھ بسیں متعارف کروائی گئی ہیں جو کہ ایک روٹ پر ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور براستہ شارع فیصل صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی۔

Related Posts