پاکستان کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے طالبان حکومت سے تعاون کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ کابل بین الاقوامی برادری اور پاکستان سے اپنے وعدے پورے کرے گا۔

جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری سے کی گئی یقین دہانیوں کو پورا کیا جائے،دہشت گردی پاکستان اور افغانستان دونوں کی مشترکہ دشمن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے ہیں اور سرحدی واقعے پر بھی بات ہوئی، پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات میں بھی تمام امور کا احاطہ کیا گیا۔

ترجمان نے فلسطین کے مختلف شہروں میں نہتے شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق کے مکمل حصول کے لیے ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ سمجھتا ہے کہ کسی بھی ملک کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

ترجمان نے اسرائیلی قابض افواج کی غیر قانونی دراندازیوں اور ظالمانہ اقدامات کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے اور انتہائی جارحانہ فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اپنی تشویش ڈنمارک کے حکام تک پہنچا دی ہے، ہم اس طرح کی کارروائیوں کو نسل پرستی، زینو فوبک اور اسلامو فوبک سمجھتے ہیں۔