ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل: آسٹریلیا 212 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ بھی مشکلات کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

south africa vs australia wtc final
ESPn cricinfo

لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کے فائنل میں  آسٹریلیا کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ مشکلات کا شکارہے۔

لندن میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کے فائنل کا پہلا دن زبردست گیندبازی کے مظاہروں سے بھرپور رہا جہاں دونوں ٹیموں کی بولنگ لائنز نے اپنا بھرپور اثر دکھایا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر مؤثر ثابت ہوا کیونکہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن ربادا اور مارکرم کی شاندار بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔ ربادا نے پانچ کینگروز کا شکار کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیو ویبسٹر نے 72 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی تاہم ٹیم مجموعی طور پر صرف 212 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن بھی آسٹریلوی بولرز کے سامنے جم نہ سکی۔ صرف 22 اوورز میں جنوبی افریقہ نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر محض 43 رنز بنائے اور وہ ابھی بھی 169 رنز کے خسارے میں ہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے شاندار گیندبازی کی، کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ہیزل ووڈ نے اہم وکٹ حاصل کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ اسٹبز صرف 2 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی خوبصورت گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ مارکرم، ریکیلٹن اور ملڈر بھی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان ٹیمبا باووما 3 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ بیڈنگھم 8 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں جنہوں نے دن کے اختتام پر کمنز کو دو شاندار چوکے لگا کر کچھ سنبھالنے کی کوشش کی۔

اس سنسنی خیز میچ کے پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ دباؤ میں ہے لیکن ابھی مقابلہ برابر کا لگ رہا ہے۔ کرکٹ کے شائقین کو کل کے دن کا بے چینی سے انتظار ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ دونوں ٹیموں کی حکمت عملی کس طرف لے جاتی ہے۔

Related Posts