جعلی چیئرمین سے جعلی دوروں کی ہی امید رکھی جاسکتی ہے،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی چیئرمین سے جعلی دوروں کی ہی امید رکھی جاسکتی ہے،حلیم عادل شیخ
جعلی چیئرمین سے جعلی دوروں کی ہی امید رکھی جاسکتی ہے،حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی چیئرمین سے جعلی دوروں کی ہی امید رکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری خوشامد کے بجا ئے اپوزیشن کے ساتھ دورہ کریں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے روزگار کے نام پر اداروں میں جعلی بھرتیاں کیں۔

آج ادارے عوامی مفادات کی بجائے زبردستی کے بھٹو خاندان کے غلام بنے ہوئے ہیں،کراچی کی عوام ٹھگز آف لاڑکانہ کو پہچان چکے ہیں،پیپلزپارٹی نے شہر کراچی کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ، بدحالی کا دوبارہ تحفہ دیا۔

کراچی کے نالوں پر سندھ حکومت اپنا کام کرنے میں ناکام رہی، وفاقی حکومت نے پہلی بار ترقیاتی کام خود کراچی میں کرائے ہیں، شہر میں گلیوں، روڈوں، سیوریج کا کام وفاقی فنڈ سے ہورہے ہیں۔

کے فور، گرین لائن، کے سی آر سمیت اہم منصوبے مکمل ہونے جارہے ہیں، سندھ کے مختلف اضلاع میں وفاقی فنڈ سے کام جاری ہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا کو کاروبار بنایا، لاک ڈاؤن کے نام پر کراچی کے تاجروں اور شہریوں سے بھتے لیے گئے۔

مزید پڑھیں: درست مردم شماری کرائی جائے تو بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی کے شہریوں کو صوبائی محکموں میں نوکریوں سے انداز کیا گیا،کراچی کی عوام وڈیروں اور جگت بازوں کو ہمیشہ مسترد کرے گی، پیپلزپارٹی اب علاقائی جماعت بن چکی ہے۔

Related Posts