پاکستان میں پہلی بار مقامی طور پر اے آئی چیٹ بوٹ تیار، خصوصیات جانیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ چیٹ بوٹ مکمل طور پر مقامی تیار شدہ ہے، فوٹو ایم ایم

پاکستان کی ایک ٹیکنالوجی فرم نے مقامی طور پر چیٹ بوٹ تیار کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

ڈیٹا والٹ نامی فرم کے مطابق ان کا تیار کردہ چیٹ بوٹ “ذہانت اے آئی” ایک جدید ترین مصنوعی ذہانت کا ماڈل ہے، جو صارفین کو مکالماتی تعامل، سوالات کے جوابات اور مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کے اے آئی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا اور مقامی و ثقافتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماڈلز تیار کرنا ہے۔

جنریٹو اے آئی ایسی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو متن، تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو سمیت مختلف اقسام کا مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) جیسے کہ چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک اور میٹا اے آئی وسیع ڈیٹا سیٹس پر تربیت حاصل کر کے انسانی انداز میں متن کو سمجھنے اور تخلیق کرنے کے قابل بنتے ہیں۔

ڈیٹا والٹ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سید محمد یحییٰ نے اسلام آباد میں ہونے والی لانچنگ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ماڈل مکمل طور پر پاکستانی ثقافت اور ماحول سے ہم آہنگ ہوگا، یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک حقیقی مقامی ماڈل ہے۔”

ذہانت اے آئی متعدد زبانوں، بشمول انگریزی، اردو اور علاقائی بولیوں کو سپورٹ کرتا ہے، جبکہ مستقبل میں مزید زبانیں شامل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اسے ایک ہمہ گیر پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو صحت، ریاضی، کوڈنگ، تاریخ اور دیگر شعبوں سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یحییٰ نے مزید وضاحت کی کہ “جو چیز اسے منفرد بناتی ہے، وہ اس کی پاکستان میں تیاری اور تربیت ہے، جس سے یہ مقامی چیلنجز کا بہتر طور پر حل فراہم کر سکتا ہے۔ یہ ماڈل ملک کے اندر ہی ہوسٹ کیا گیا ہے، جو اس کی مقامی افادیت اور علاقائی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کو نمایاں کرتا ہے۔”

Related Posts