وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اماراتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دبئی میں دو مصروف ترین دن گزارنے کے بعد ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت دیگر اہم قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،بالخصوص دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ مجموعی علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے حامل، بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے،وزیر خارجہ ابوظہبی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے۔

مزید پڑھیں:دورۂ عرب امارات، بھارتی وزیرِ خارجہ کی آمد اور پاک بھارت بیک ڈور روابط کی افواہیں

توقع ہے کہ وزیرخارجہ کا دورہ متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت ہو گا۔

گزشتہ روز وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے 3 روزہ سرکاری دورے کیلئے دوبئی پہنچے جہاں عالمی ائیرپورٹ پر اماراتی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام اور یو اے ای میں پاکستانی سفیر افضال محمود نے انہیں خوش آمدید کہا۔

Related Posts