4 ملکی دورہ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پرتاجکستان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi in Tajikistan to discuss evolving situation in Afghanistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوشنبے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیلئے اپنے چار ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تاجکستان میں اپنے تاجک ہم منصب سراج الدین محددین اور صدر امام علی رحمون سے ملاقات کریں گے۔ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی خطے کی بدلتی صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر چار ممالک بشمول تاجکستان، ازبکستان ، ترکمانستان اور ایران کا دورہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے 70 ہزار سے زائدغیرملکیوں کا انخلاء، عالمی بینک کی امداد معطل

اس دورے کا مقصد پڑوسی ممالک کے ساتھ مشاورت کرنا ہے تاکہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے تیزی سے انخلا ء کی ضرورت ہے۔

جوبائیڈن نے طالبان کے زیر کنٹرول کابل سے امریکی و افغان شہریوں اور امریکی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کے بارے میں کہا کہ جتنی جلدی ہم انخلاء کا عمل ختم کر سکتے ہیں اتنا ہی بہتر ہے۔آپریشن کا ہر دن ہمارے فوجیوں کے لیے اضافی خطرہ لاتا ہے۔

Related Posts