قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا میں امن و ہم آہنگی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مفاہمت، روا داری اور اخوت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی PRAYER بریک فاسٹ کے موقع پر ایک اہم مقرر کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔

وزیر خارجہ نے عالمی مسائل کے حل کیلئے ہمدردی اور ہم آہنگی کی اہمیت کو جاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قسمت دیگر اقوام سے منسلک ہے ہمیں سب کے بہترین مستقبل کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب پر بھی گفتگو کی اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے پر بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں