مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ خیبر پختونخوا میں لوئر کرم صدہ شہر کے قریب کار اور مسافر کوچ کو دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جب پارہ چنار سے پشاور جانے والے ایک کار اور مسافر کوچ پر صدہ بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے 90 فیصد باشندوں کو گھروں سے بے دخل کردیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

Related Posts