وفاقی حکومت کے وعدے کے مطابق فائر ٹینڈرز جمعہ کو کراچی روانگی کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کے وعدے کے مطابق فائر ٹینڈرز جمعہ کو کراچی روانگی کیلئے تیار
وفاقی حکومت کے وعدے کے مطابق فائر ٹینڈرز جمعہ کو کراچی روانگی کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردیا چین سے خریدے گئے فائر ٹینڈرز جمعے کے روز کراچی روانگی کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پہنچائے جانے کیلئے فائر ٹینڈرز آج چینی پورٹ پر تیار ہیں جنہیں  کراچی کیلئے کل روانہ کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کی ترقی و مسائل کے حل کیلئے حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے 50جدید فائر ٹینڈرز اور 2واٹر باؤزر خریدے۔

ذرائع کا کہنا تھا  کہ20دسمبر تک فائر ٹینڈر کی شپمنٹ کراچی کے لئے روانہ کی جائے گی جبکہ جنوری2021میں 50جدید فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزر کے ایم سی کے حوالے کردیے جائیں گے۔ تمام فائر ٹینڈرز دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جو 6 روز قبل خریدے گئے۔

مزید پڑھیں: وفاق نے کراچی کیلئے فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزر خرید کر وعدہ پورا کردیا

Related Posts