کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ وسیع ، شہری گھروں میں محصور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Strike being observed in Karachi; transport closed, security high alert

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی پابندی کے پیشِ نظر کراچی کے ضلع وسطی میں مزید علاقے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کردئیے گئے ہیں۔

ضلع وسطی اور ایف بی ایریا کے علاقے گلبرگ ٹاؤن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کی کچھ یوسیز میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے نوٹیفیکیشن کے تحت یوسی 3 تا 6 اور 8، لیاقت آباد میں یوسی 1 اور 8 تا 10 جبکہ نارتھ کراچی کی یوسیز 2، 4 ، 5 اور 7 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد میں یوسی 2، 4، 5، 6، 8 اور 9 میں بھی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سی ضلع وسطی کا کہنا ہے کہ یوسیز کی مختلف گلیوں میں ڈبل ساوری، سماجی تقریبات اور تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

مجموعی طور پر ضلع وسطی کی 34 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت غیر متعلقہ افراد مخصوص علاقوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ عوام کی نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں اور صنعتی یونٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی خریداری کیلئے کریانہ اسٹورز، میڈیکل اسٹورز اور دودھ کی دکانیں مخصوص اوقاتِ کار کے تحت کام جاری رکھ سکیں گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن سروسز پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کیلئے اوقاتِ کار تبدیل کردئیے

Related Posts