شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات جائینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi to reach UAE on two-day visit

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کے دوران وزیر خارجہ دو طرفہ تعاون ، خاص طور پر تجارت ، سرمایہ کاری ، اور پاکستانی ملازمین کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ پاکستانی شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات تاریخی برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخ ، مشترکہ عقیدے ، اقدار اور باہمی احترام کا رشتہ ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں دوسری بڑی پاکستانی کمیونٹی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ قیادت کو وسیع معاملات پر دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے مزید تقویت فراہم کرنے کا بھی موقع فراہم کریگا۔

واضح رہے کہ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اختلافات کی اطلاعات کے درمیان آیا ہے،متعدد پاکستانیوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے دورے کے لئے ویزا فراہم نہیں کیا جارہا ہے تاہم خلیجی ریاست نے یہ دعویٰ مستردکردیا تھا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: ترکی پر عائد کی گئی امریکی پابندیاں، پاکستان کا تشویش کا اظہار

وزیر خارجہ نے انہیں متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے کااجراء روکنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی تھی ۔

Related Posts