کراچی، شارعِ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جھلس کر زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شارعِ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جھلس کر زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شارعِ فیصل پر بچوں کو لے جانے والی اسکول وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارعِ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ عائشہ باوانی اسکول کے قریب پیش آیا جس کے دوران وین میں بیٹھے ہوئے بچوں کو بحفاظت وین سے نکال لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بچاتے ہوئے وین ڈرائیور جھلس گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں 3 منزلہ دھاگہ فیکٹری کی عمارت آگ لگنے کے باعث راکھ کا ڈھیر بن گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ ماہ پیش آیا جہاں آگ گھنٹوں تک لگی رہنے کے باعث 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر جل گئی۔ آگ پر 6 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابوپایا گیا۔ 

مزید پڑھیں:  دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت راکھ کاڈھیربن گئی، 3افراد جاں بحق

Related Posts