وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کردیا، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کردیا، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پوری قوم نے جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب کی پذیرائی کی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کردیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پوری قوم نے جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب کی پذیرائی کی،   وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  آج پوری قوم کے نمائندوں نے وزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا،  یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وزیر اعظم نے قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا میں پوری دنیا کو دین اسلام کے ایک ہونے کا پیغام دیا،  وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم سب مسلمان نبی آخر الزمان ﷺ کے پیروکار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے تدبر سے مخالف سیاسی جماعتوں کی آوازوں کو بند کر دیا ہے۔ ناموس رسالت کے نام پر پراپیگنڈہ کرنے والے اور چندہ اکٹھا کرنے والوں کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھٹ گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کشمیر کےلئے آزادی مارچ نکالیں،  سیاسی دکانوں کو چمکانے کے بجائے تمام سیاسی رہنماؤں کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  مذہب کے ٹھیکے دار ہوش کے ناخن لیں، آزادی مارچ والوں کا چورن اب بکنے والا نہیں ہے۔ آزادی مارچ کی آڑ میں سیاسی تھیٹر سجانے والوں کی تمام خواہشیں وزیراعظم نے ملیا میٹ کردیں۔ اسلام کے ٹھیکداروں کی فلم سینما میں لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی آمد پر ایئرپورٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، عمران خان کل میرپور آزاد کشمیر جائیں گے، وزیراعظم اور حکومت زلزلہ متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

Related Posts