کراچی میں گلشنِ اقبال دھماکے کا مقدمہ درج، وجوہات کے تعین کیلئے تفتیش شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گلشنِ اقبال دھماکے کا مقدمہ درج، وجوہات کے تعین کیلئے تفتیش شروع
کراچی میں گلشنِ اقبال دھماکے کا مقدمہ درج، وجوہات کے تعین کیلئے تفتیش شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے نزدیک ہونے والے دھماکے کا مقدمہ آج درج کر لیا گیا ہے، دھماکے کی وجوہات پر تفتیش شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسکن چورنگی کے نزدیک دھماکہ ہوا جس سے رہائشی عمارت کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے مقدمے میں قتل بالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

مسکن چورنگی بم دھماکے کے بعد گلشنِ اقبال کی عمارت قابلِ رہائش نہیں رہی جسے گرانے کیلئے کام جاری ہے۔ دھماکے کے بعد عمارت کے ملبے میں قریب موجود گاڑیاںں اور موٹر سائیکلیں بھی دب گئی تھیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا کہ مسکن چورنگی دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈیزیا دیگر دھماکہ خیز مواد کے شواہد نہیں ملے ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسکن چورنگی دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ گزشتہ روز تیار کی۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دھماکاگیس لیکج کے باعث پیش آیا جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم نے بھی متاثرہ عمارت کا دورہ کیا۔ 

مزید پڑھیں:  دھماکہ خیز مواد کے شواہد نہیں ملے، بم ڈسپوزل اسکواڈ

Related Posts