ملک میں مالی استحکام کے حصول کیلئے عالمی بینک کا تعاون اہم ہے۔شوکت ترین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں مالی استحکام کے حصول کیلئے عالمی بینک کا تعاون اہم ہے۔شوکت ترین
ملک میں مالی استحکام کے حصول کیلئے عالمی بینک کا تعاون اہم ہے۔شوکت ترین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان میں مالی استحکام کے حصول کیلئے عالمی بینک کا کردار اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بنہاسن سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عالمی بینک کا تعاون بہتر خدمات کی فراہمی اور گڈ گورننس کے حصول کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔ 

اس دوران وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ ادوار میں پاکستان میں ادارہ جاتی اصلاحات اور انسانی سرمائے کی ترقی کے ذریعے گورننس اور خدمات کی فراہمی کو مستحکم بنانے کیلئے عالمی بینک کے اہم کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر شوکت ترین نے ڈبلیو بی جی کی جانب سے کورونا وباء کے دوران معاشی بحران سے نجات کیلئے تیز اور بر وقت امداد کی فراہمی کو سراہا اور ایک مشاورتی طریقہ کار پر عمل کرکے معاشی استحکام اور مستحکم معاشی نمو کیلئے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کنٹری ڈائریکٹر کو آگاہ کیا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ معیشت کے پیداواری شعبہ جات کی بحالی پر کام کیا جائے گا تاکہ اقتصادی صورتحال بہتر ہوسکے۔

اس موقعے پر کنٹری ڈائریکٹرنے شوکت ترین کو وزارتِ خزانہ کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیرِ خزانہ نے حکومت کے جاری منصوبوں اور پروگرامز کی تکمیل میں مستقل تعاون اور سہولت پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر154.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا

Related Posts