درآمدات میں کمی کے باوجود تجارتی خسارہ بڑھ گیا،رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درآمدات میں کمی کے باوجود تجارتی خسارہ بڑھ گیا،رپورٹ
درآمدات میں کمی کے باوجود تجارتی خسارہ بڑھ گیا،رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی 2020ء تا جنوری 2021ء) میں تجارتی خسارہ ایک ارب 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کی وباء کے باوجود جولائی 2020ء تا جنوری 2021ء ملکی برآمدات میں ساڑھے 5 فیصد اور درآمدات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 21-2020ء کے پہلے 7 ماہ میں کرونا کی دوسری لہر کے باوجود برآمدات کا مجموعی حجم 14 ارب 24 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس دوران درآمدی بل 29 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، یوں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 8.27 فیصد یعنی ایک ارب 14 کروڑ ڈالر بڑھ گیا۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے 13 ارب 82 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ماہانہ بنیاد پر ملکی برآمدات مسلسل 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنا مثبت پیشرفت ہے، اس دوران ویلیو ایڈیشن اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمد میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنرعمران اسماعیل

Related Posts