قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیں۔فواد چوہدری کا حزبِ اختلاف سے مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیں۔فواد چوہدری کا حزبِ اختلاف سے مطالبہ
قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیں۔فواد چوہدری کا حزبِ اختلاف سے مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہر دو ماہ بعد اپوزیشن رہنما ایسا اقدام اٹھاتے ہیں جو سیاسی محاذ پر تلخیاں پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے اقدام میں ناکامی پر اپوزیشن کے سیاسی رہنما قومی اداروں کے خلاف مہم جوئی شروع کردیتے ہیں جو ایک نامناسب رویہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور شرمناک ہے جبکہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔

 ٹوئٹر پر 3 روز قبل  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اسے غیر آئینی اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور شرمناک ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

Related Posts