گلوکار فلک شبیر کی ننھی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکار فلک شبیر کی ننھی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل
گلوکار فلک شبیر کی ننھی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر پر ننھی پری کی پیدائش گذشتہ روز ہوئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار فلک شبیر نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے اور اذان دے رہے ہیں۔ اداکارہ سارہ خان نے فلک شبیر کی اذان دینے کی ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے لاکھوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور بچی کے لیے نیک خواہشات کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اس سے قبل فلک شبیر نے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

اداکارہ نے دو گھنٹے قبل پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ننھی پری کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ رواں برس جون میں سارہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہونے کی خوشخبری سُنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے اسلام آباد سرکل کی کارروائی، امیگریشن فراڈ میں ملوث ایک ملزم گرفتار

Related Posts