بلوچستان میں دھماکے اور فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں دھماکے اور فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
بلوچستان میں دھماکے اور فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں تین مقامات پر دھماکے اور فائرنگ کے واقعات رونماء ہوئے، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق، اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی پیک روڈ پر سڑک کنارے بم دھماکا ہوا، جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ایس ایس پی جواد طارق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،
دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ہوٹل کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے، جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے حملہ ایک ٹرک کے قریب ہوا۔

تیسرا واقعہ تربت شہر میں پیش آیا ہے، جہاں غلام نبی چوک پر دھماکا ہوا اور فائرنگ کی گئی، جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

Related Posts