نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نوجوانوں کیلئے سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ ادارے میں گریڈ 5 سے 14 تک مختلف شعبوں میں 351 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں جن میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر، کلریکل اور ٹیکنیکل عہدے شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق امیدوار درج ذیل آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں:
کانسٹیبل ڈرائیور (BPS-05): 64 آسامیاں
کانسٹیبل (BPS-05): 174 آسامیاں
اسسٹنٹ سب انسپکٹر (BPS-09): 36 آسامیاں
اپر ڈویژن کلرک (BPS-11): 6 آسامیاں
اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14): 8 آسامیاں
ٹیکنیکل اسسٹنٹ (BPS-14): 15 آسامیاں
سب انسپکٹر (BPS-14): 48 آسامیاں
تعلیمی قابلیت
مختلف پوسٹوں کیلئے تعلیمی معیار الگ الگ مقرر کیا ہے۔امیدواروں سے میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بیچلرز ڈگری جبکہ ٹیکنیکل عہدوں کے لیے کمپیوٹر یا آئی ٹی سے متعلقہ ڈگری سمیت دیگر مطلوبہ قابلیت مانگی گئی ہے۔ ہر پوسٹ کے لیے اہلیت کی تفصیلات الگ ہوں گی۔
عمر کی حد کتنی ہے؟
تمام مذکورہ آسامیوں کے لیے امیدواروں کی عمر 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
جسمانی ٹیسٹ بھی ہوگا
کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے عہدوں کے امیدواروں کو مقررہ جسمانی معیار پر پورا اترنے کے ساتھ دوڑ کا ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔
مرد امیدواروں کو 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ میں مکمل کرنا ہوگی، جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے یہی فاصلہ 10 منٹ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔
درخواست دینے کا طریقہ
ملازمت کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں National Police Foundation – Testing & Assessment Service (NPFTAS) کے آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے جمع کراسکتے ہیں۔
ہر پوسٹ کے لیے 2 ہزار روپے درخواست فیس مقرر کی گئی ہے۔ ایک سے زیادہ پوسٹوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو ہر عہدے کے لیے الگ درخواست جمع کرانے کے ساتھ الگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ
امیدوار 7 ستمبر 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل متعلقہ پوسٹ کے لیے مقرر کردہ تعلیمی، جسمانی اور دیگر اہلیت کے تقاضوں کا جائزہ ضرور لے لیں۔
اہم وضاحت: فراہم کردہ تفصیلات میں مجموعی آسامیوں کی تعداد ایک جگہ 350 اور دوسری جگہ 351 درج ہے تاہم پوسٹ وار دی گئی تعداد کو جمع کیا جائے تو مجموعی تعداد 351 بنتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








