ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کی بولڈ تصاویر وائرل، مداح برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اسرا بلجیک کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ اسرا بلجیک نے ایک ترک میگزین نئے فوٹو شوٹ میں کچھ بولڈ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، تصاویر میں اسرا بلجیک نے انتہائی بولڈ لباس زیب تن کیا ہے جس پر مداحوں نے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان میں پی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ترک ڈرامہ سیریز اطغرل غازی پاکستان میں بھی بیحد مقبول ہوچکا ہے اور اس ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اسرا بلجیک اس وقت پاکستان میں کئی برانڈز کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

 

یاد رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اپنے ایک پیغام میں اداکارہ اسرا بلجیک کا کہنا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ ارطغرل غازی پاکستان میں بہت مشہور ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستانی عوام سے یہی امید تھی اور ہماری توقعات پوری ہوگئی ہیں۔

اداکارہ اسرا بلجیک نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو حلیمہ سلطان کا کردار کس طرح پسند آیا؟۔ان کاکہنا ہے کہ میں اور میری ٹیم جلد ہی پاکستان آئے گی۔