عالمی دن، باقاعدگی سے یوگا کی ورزش کرنے والے 8پاکستانی فنکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی دن، پاکستان کے 8 فنکار جو باقاعدگی سے یوگا کی ورزشیں کرتے ہیں
عالمی دن، پاکستان کے 8 فنکار جو باقاعدگی سے یوگا کی ورزشیں کرتے ہیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ یوگا ورزش کا ایک ایسا طریقہ ہے جو انسانی صحت کو تازگی بخش احساس عطا کرتا ہے۔

ملک کی بے شمار نامور شخصیات کو یوگا کی ورش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے فنکار برادری بھی خوشی اور صحت و تندرستی سے منسوب کرتی ہے جبکہ شوبز کی بعض نمایاں شخصیات نے یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیا ہے۔ 

ماہرہ خان

Mahira khan doing yoga | Actors & actresses, Actors, Actresses

فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان صحت مند خوراک اور باقاعدہ یوگا کی ورزش پر یقین رکھتی ہیں اور مراقبے کو خوبصورت جسم اور پرسکون ذہن کا ذمہ دار سمجھتی ہیں۔ 

عائشہ عمر 

مشہورومعروف اداکارہ عائشہ عمر ہر روز 30 منٹ پیدل چلنے اور یوگا کو ورک آؤٹ کا مکمل اور کامیاب منصوبہ قرار دیتی ہیں جو انہیں صحت مند رکھ سکتا ہے۔

حرا مانی

Hira mani | Hira mani, Celebrities, Style

ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا مانی کا کہنا ہے کہ صحت مند خوراک کے ساتھ ساتھ یوگا کی ورزش تندرست زندگی کیلئے بے حد معاون ہے۔

مہوش حیات

 پنجاب نہیں جاؤں گی اور چھلاوہ سمیت متعدد پاکستانی فلموں میں اداکاری کرنے والی فنکارہ مہوش حیات کے فٹنس پلان میں یوگا خاص طور پر شامل ہے۔ 

Sana Fakhar Latest Body Transformation Pictures | Reviewit.pk

کم و بیش 42 سالہ اداکارہ ثناء فخر بھی یوگا کی ورزشوں کے ذریعے اپنی صحت کا خاص خیال رکھتی ہیں جن کی یوگا کرتے ہوئے بعض تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں۔

عروہ اور ماورا حسین سسٹرز

Mawra Hocane Spotted Doing Workout in Gym | Check Beautiful Clicks | Daily InfoTainment

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دونوں اداکار بہنیں عروہ حسین اور ماورا حسین بھی یوگا کی دیوانی ہیں جبکہ دونوں نے صبح سویرے پیدل چلنے کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی معمول بنا رکھا ہے۔ 

پہلے ماڈلنگ، پھر گلوکاری اور پھر اداکاری تک کا طویل سفر طے کرنے والے فنکار علی ظفر یوگا کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ خوراک پر یقین رکھتے ہیں جس کا مقصد عوام کے سامنے چاق و چوبند نظر آنا ہے۔

میشا شفیع 

The Antique Side of Meesha Shafi | Reviewit.pk

علی ظفر پر ہراسگی کا مقدمہ کرنے والی پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے یوگا کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوکارہ نے حال ہی میں یوگا ٹیچر کی حیثیت سے اپنی گریجویشن مکمل کی اور 200 گھنٹوں کی تربیت مکمل کرکے یوگا کی استاد بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار وِل اسمتھ کی خودنوشت نومبرمیں شائع ہوگی

Related Posts