راولپنڈی میں بہن بھائیوں نے زندگی وقف کرنے والے بڑے بھائی کو گھر سے نکال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں انسانیت شرمسار ہو گئی، ساری عمر شادی نہ کرکے اپنی زندگی وقف کرنے والے بڑے بھائی کو سگے بہن بھائیوں نے گھر سے نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں پیش آیا جہاں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے  بہن بھائیوں کا خون سفید ہوگیا، انہوں نے اپنے سگے بڑے بھائی کو گھر سے بے دخل کردیا۔جس بھائی کو نکالا گیا، اس نے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے اچھے مستقبل کیلئے ساری عمر شادی نہیں کی تھی۔

نکالے گئے بھائی نے چھوٹے بہن بھائیوں کو پڑھایا لکھایا اور شادیاں کیں لیکن جونہی یہ بڑا بھائی بیمار ہوا اور کام کاج کے قابل نہیں رہا تو چھوٹے بہن بھائیوں نے اسے گھر سے نکال باہر کیا۔ اہلِ محلہ نے گھر سے نکالنے والے بہن بھائیوں کو بہت سمجھایا لیکن سفاک بہن بھائی نہیں مانے۔

آج کل یہ شخص ایک فٹ پاتھ کے کنارے موسم کی سختیاں برداشت کررہا ہے۔ اہلِ محلہ کبھی کبھار کھانا دے دیتے ہیں جو یہ کھا لیتا ہے ورنہ بھوکا پیاسا رہتا ہے۔ اہلِ محلہ نے حکامِ بالا سے ایل کی ہے کہ بے سہارا اور بیمار شخص کو رہنے کی جگہ دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹراؤما سینٹر میں حکام کی عدم دلچسپی، بنیادی سہولیات مہیا نہ ہوسکیں