ہری پور کے ٹراؤما سینٹر میں حکام کی عدم دلچسپی، بنیادی سہولیات مہیا نہ ہوسکیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہری پور کے ٹراؤما سینٹر میں حکام کی عدم دلچسپی، عوام کیلئے علاج عدم دستیاب
ہری پور کے ٹراؤما سینٹر میں حکام کی عدم دلچسپی، عوام کیلئے علاج عدم دستیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہری پور میں مریضوں کی سہولت کیلئے بنائے گئے ٹراؤما سینٹر میں حکام کی عدم دلچسپی کے باعث علاج اور طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق انتظامی معاملات میں ایم ایس ہری پور کی عدم دلچسپی اور من پسند اور نااہل افسران کو دیگر آسامیوں سے ہٹا کر ہسپتال کے انتظامی امور پر فائز کرنے کے باعث ہری پور کا ہسپتال اور ٹراؤما سینٹر تباہ ہو گئے ہیں۔ سپروائزر کی جگہ ڈینٹل اور ایکسرے ٹیکنیشن تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

ڈینٹل اور ایکسرے ڈپارٹمنٹ خالی کردیا گیا جہاں ٹیکنیشنز کی ضرورت ہے جبکہ ٹیکنیشن کی پوسٹ پر نااہل کلاس فور فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔ ایم ایس ڈائیلاسز یونٹس کیلئے فنڈز پر ڈی سی ہری پور کے سوالات کے جوابات نہ دے سکے اور یہ کہہ کر اٹھ گئے کہ یہ سمری کسی اور نے بنائی ہے، میں نے نہیں دیکھی۔

ہری پور کے عوامی حلقوں نے وزیرِ اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ہری پور ہسپتال میں ہونے والے گھپلوں، غیر قانونی فیسوں، ادویات، ایکسرے اور دیگر معاملات میں آئے روز بدعنوانی کی فوری انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی نااہلی

Related Posts