اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ، گیس کے نرخ میں اضافے کی سمری پر غور موخر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECC Hafeez Sheikh
ECC Hafeez Sheikh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں گیس کے نرخ میں اضافے کی سمری پر غور موخر کر دیا ہے تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے اسٹیل ملز کے واجبات کی مد میں 35 کروڑ کے گیس کی بل کی منظوری دے دی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خزانہ کو 8 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ ای گورننس منصوبے کیلئے 10 کروڑ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ای سی سی کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر پاکستان مورگیج ریفائنانس کمپنی کے لیے عالمی بینک سے حاصل کردہ 14 کروڑ ڈالر قرضہ کی ایک کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کے لیے رسک شیئرنگ سہولت کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: رواں سال مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 11.37اضافہ

ای سی سی نے وزارت خزانہ کی تجویز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی مواصلات کی تجویز پر ای گورنمنٹ پروگرام کے لیے درکار انفرا سٹرکچر کے لیے 10 کروڑ روپے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر اسٹیل ملز کے ذمہ سوئی گیس کمپنی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں 35 کروڑ کے اجراء کی منظوری دی، رقم مالی سال 2019-20ء میں اسٹیل ملز کے لیے مختص شدہ بجٹ سے کی جائے گی۔

Related Posts