سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خو ف و ہراس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و حراس
متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و حراس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 100سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف پھیل گیا

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق زلزلے سے ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور زلزلے کے باعث دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

Related Posts